لاہور:ٹی20ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی

لاہور:ٹی20ورلڈکپ ٹرافی کی  نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی کردی گئی۔ ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی ٹرافی ٹور پر اس وقت لاہور میں ہے ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ میچ کے دوران ٹرافی کو قذافی سٹیڈیم میں بھی رکھا گیا ۔لاہور سے پہلے ورلڈ کپ ٹرافی نے اسلام آباد اور ایبٹ آباد کا ٹور کیا تھا۔ واضح رہے کہ ٹی 20ورلڈکپ 2024 یکم جون سے شروع ہوگا۔

 

 امریکا اور ویسٹ انڈیز ایونٹ کے مشترکہ میزبان ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں