امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کیلئے کوالیفائی کرلیا

امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کیلئے کوالیفائی کرلیا

دبئی (سپورٹس ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم نے کو اے سی سی مینز پریمیئر کپ کے فائنل میں عمان کو 55 رنز سے شکست دیکر 9 برس بعد ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

 کپتان محمد وسیم نے 56 گیندوں پر شاندار سنچری سکور کی اور ان کے اوپننگ پارٹنر علی شان شرفو نے 94 رنز کی اوپننگ شراکت میں 34 رنز کی شراکت قائم کی۔جنید صدیقی نے 4 اوورز میں 38 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایان افضل خان نے 29 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں اور عمان کو مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز تک محدود کردیا۔ یواے ای کی ٹیم کے کپتان محمد وسیم نے اے سی سی پریمیئر کپ کا اختتام اپنے اوپننگ پارٹنر سے صرف 9 رنز پیچھے کرتے ہوئے کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں