عرفان محسود نے تحقیر آمیز رویے پر کے پی حکومت کو 5لاکھ روپے واپس کردیئے

عرفان محسود نے تحقیر آمیز رویے پر کے  پی حکومت کو 5لاکھ روپے واپس کردیئے

پشاور(سپورٹس ڈیسک )وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان نے مارشل آرٹ ماسٹر، اور گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کو ان کی خدمات پر 5لاکھ کا چیک دیا ۔۔

اور عالمی ریکارڈ ہولڈر نے محکمہ کھیل کے رویے سے نالاں ہوکر چیک واپس کردیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز میں 100 سے زائد ریکارڈ بنانے والے عرفان محسود نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ سپورٹس کے افسروں کا رویہ ہتک آمیز تھا جبکہ محکمہ سپورٹس حکام کے مطابق انہیں چیک واپس کرنے کا علم نہیں اور کھلاڑی کے ساتھ کوئی بدتمیزی نہیں ہوئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں