بابر اعظم کیخلاف بولنگ انجوائے کرتا ہوں:عادل رشید

بابر اعظم کیخلاف بولنگ  انجوائے کرتا ہوں:عادل رشید

برمنگھم (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے کرکٹر عادل رشید نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے خلاف بولنگ انجوائے کرتا ہوں۔برمنگھم میں گفتگو کرتے ہوئے عادل رشید نے کہا کہ مئی میں پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے ۔

بابر اعظم سپن اور فاسٹ بولنگ دونوں کو بہترین طریقے سے کھیلتے ہیں۔

انگلش لیگ سپنر نے کہا کہ امید ہے ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں