طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق

طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپورٹس بورڈ نے طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ نے تصدیقی خط ہاکی فیڈریشن حکام کے حوالے کردیا ہے۔۔

 جس کے مطابق وزیراعظم کے نامزد طارق بگٹی کو ہاؤس نے اعتماد کا ووٹ دیا۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے خط اور دوسرے شواہد ایف آئی ایچ کو بھیج دئیے ہیں۔اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے پہلے ایف آئی ایچ حقیقی پی ایچ ایف کا تعین کرے گی۔واضح رہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے کیمپ کے اخراجات برداشت کررہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں