نیدرلینڈز کی سفیر نے گرین شرٹ پہن لی،محسن نقوی سے بھی ملاقات

 نیدرلینڈز کی سفیر نے گرین شرٹ پہن لی،محسن نقوی سے بھی ملاقات

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کی آخری ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح پر نیدرلینڈ کی سفیر نے بھی گرین شرٹ پہن لی۔

نیدر لینڈز کی سفیر ہینی ڈی وریس نے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیدرلینڈ کی سفیر کا خیرمقدم کیا۔ نیدرلینڈز کی سفیر نے محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، کرکٹ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیدر لینڈز کی سفیر ہینی ڈی وریس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھا، بہت انجوائے کیا، قذافی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا نظم و ضبط دیکھ کر خوشی ہوئی، شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں