ٹی 20ورلڈکپ:قومی کرکٹرز کل امریکی ویزے اپلائی کرینگے

ٹی 20ورلڈکپ:قومی کرکٹرز کل امریکی ویزے اپلائی کرینگے

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی آج اسلام آباد پہنچیں گئے ۔

ذرائع کے مطابق قومی کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کے آفیشل کل امریکی سفارتخانہ پہنچ کر امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریں گے ۔ کھلاڑی امریکی سفارتخانے میں کرکٹ کو فروغ دینے کی سرگرمی میں بھی حصہ لیں گے ۔امریکی سفارتخانے کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے 35کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مبنی لسٹ دی ہے جبکہ ٹی وئنٹی کے ممکنہ کھلاڑی برطانوی ویزے کیلئے کاکول کیمپ کے فوراً بعد اپلائی کرچکے ہیں،پاکستان ٹی 20سکواڈ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد امریکا روانہ ہوگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں