پاک نیوزی لینڈسیریز، شاہین کامیاب ترین باؤلر رہے

 پاک نیوزی لینڈسیریز، شاہین کامیاب ترین باؤلر رہے

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین کھیلی جانے والی ٹی ٹونٹی سیریزمیں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین باؤلر رہے ، انہوں نے 4میچوں کی 4 اننگز میں 10. 5 اوورزمیں80رنزدیکر10کی اوسط سے 8وکٹیں لیں۔

 دوسرے نمبرپرعباس آفریدی نے 3میچوں کی3اننگزمیں 8اوورز میں 71 رنز دیکر 14.20کی اوسط سے 5وکٹیں لیں۔تیسرے نمبرپرنیوزی لینڈکے ولیم او رورک نے 3میچوں کی 3اننگز میں12اوورز میں 85 رنز دیکر 21.25 کی اوسط سے 4وکٹیں لیں۔چوتھے نمبر پر نیوزی لینڈکے اندربیر سنگھ سوڈھی نے 5میچوں می کی4اننگز  میں 13اوورز میں 94 رنز دیکر 23.50کی اوسط سے 4 وکٹیں لیں۔  پانچویں نمبرپرپاکستان کے شاداب خان نے 5میچوں کی3اننگز میں8اووروں میں54 رنز دیکر18کی اوسط سے 3وکٹیں لیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں