اذلان شاہ ہاکی کپ: قومی سکواڈکااعلان ،عماد شکیل کپتان

اذلان شاہ ہاکی کپ: قومی سکواڈکااعلان ،عماد شکیل کپتان

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) اسلام آباد میں اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ہونے پر 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق کراچی کیمپ کے چھ کھلاڑی بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ۔۔۔

پاکستانی سکواڈ میں 2 گول کیپرز کو شامل کیا گیا ہے ،6 ڈیفینڈرز اور 6 مڈ فیلڈرز کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ، 4 فارورڈز ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ،6 کھلاڑیوں کو سٹینڈ بائے پر رکھا گیا ہے ،قومی سکواڈ دو مئی کو ملائیشیا روانہ ہوگا۔ اتوار کو اٹھارہ رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان کیاگیا جس کے مطابق عماد شکیل بٹ پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے ،ابو بکر نائب کپتان ہوں گے ۔دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ ، منیب الرحمن ، اسامہ بشیر، احتشام ، ایم عبداللہ ، سفیان ، سلمان رزاق ، ارشد لیاقت، معین شکیل ،ذکریا حیات ، مرتضی یعقوب ، غضنفر علی ، عبد الرحمن سینئر، حنان شاہد ، راناوحید ، اعجاز احمد شامل ہیں ۔ ڈچ کوچ رولنٹ اولٹمنز، منظور الحسن سینئر اور شاہد اسلام نے ٹیم کا چناؤ کیا، ۔ میڈیا سے گفتگو میں ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز نے کہا کہ موجودہ ٹیلنٹ کو دیکھ کر بہترین ٹیم تیار کرنے کی کوشش کی، جو ٹیم میں شامل نہیں وہ مزید محنت کریں ، ہمارا ٹارگٹ نیشنز ہاکی کپ ہے ،اذلان شاہ کے بعد نیشنز کپ کیلئے ٹیم میں تبدیلی کی جا سکتی ہے ، ہمیں اذلان شاہ کپ کے نتائج کی فکر نہیں ، ہم نے ایک بہتر ٹیم تیار کرنی ہے ، کھلاڑیوں نے اچھا رزلٹ دکھایا تو ایونٹ جیت سکتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں