ناتجربہ کارٹیم کاٹی 20سیریز برابرکھیلنے پرفخر:کیوی کوچ

ناتجربہ کارٹیم کاٹی 20سیریز برابرکھیلنے پرفخر:کیوی کوچ

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ کے کوچ گیری سٹیڈ نے کہاہے کہ انہیں اس فخر ہے ان کی ناتجربہ کار ٹیم نے پاکستان کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز برابر کرنے کے لیے بہترین مقابلہ کیا۔۔۔

تاہم انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان نہیں کہ دورہ پاکستان پر آنے والی ٹیم کے کئی کھلاڑی ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ ہوں گے ۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ہماری ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا، ہم نے اپنے پہلے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا اور شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس شکست کے بعد ٹیم کی کارکردگی متاثر کن تھی، کچھ نوجوان لڑکوں نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ پاکستان دو سال قبل ورلڈکپ کے فائنل میں تھا اور ان کے ساتھ مقابلہ واقعی خوشگوار ہے ۔ اگر کھلاڑی ورلڈ کپ سکواڈ کے لیے منتخب نہیں بھی ہوتے ہیں تو انہیں امید نہیں ہارنی چاہیے اور وہ اپنی کارکردگی جاری رکھیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں