دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ، پاکستان ٹیم کا سپن بولنگ کوچ ساتھ نہ لیجانے کا امکان

دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ، پاکستان ٹیم کا سپن  بولنگ کوچ ساتھ نہ لیجانے کا امکان

لاہور(سپورٹس دیسک )دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا سپن بولنگ کوچ ساتھ نہ لے جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں سعید اجمل نے بولنگ کوچ کی ذمے داریاں نبھائیں، انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کنڈیشنز میں سپن بولنگ کوچ کی ضرورت نہیں ہے ، سعید اجمل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سپن بولرز کو تیار کرنے کی ذمے داری دیئے جانے کا امکان ہے ، بنگلادیش کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے سپنرز کا کیمپ لگایا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں