حب ریلی کراس میں دینا پٹیل نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرلیا

حب ریلی کراس میں دینا پٹیل نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرلیا

کوئٹہ (سپورٹس ڈیسک ) دینا پٹیل نے گڈانی کے ساحل سے گیارہویں حب ریلی کا آغاز کر کے حب اپنے ٹائٹل کا دفاع کرلیا۔

ویمن کیٹیگری میں دینا پٹیل نے مقررہ فاصلہ 37 منٹ میں طے کیا جبکہ ماہم شیراز ریس مکمل نہ کرسکیں، حب ریلی کا ویمن کیٹیگری سے آغاز ہوا تھا جس میں 3 خواتین ڈرائیور نے حصہ لیا۔ویٹرنز کیٹیگری، سٹاک کیٹیگری اور پر پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلے بھی ہوں گے ۔حب ریلی میں بائیک ریس بھی منعقد کی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں