ویسٹ انڈیزکی خواتین نے دوسرے ٹی 20میں بھی پاکستان کوشکست دیدی

ویسٹ انڈیزکی خواتین نے دوسرے ٹی 20میں بھی پاکستان کوشکست دیدی

کراچی (سپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈیز کی خواتین کی ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریزمیں پاکستان کو دوسرے ٹی 20میں بھی شکست دیدی ۔۔۔

قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورزمیں7وکٹوں پر 121 رنزبنائے ،منیبہ علی 47گیندوں پر 55رنز بناکر نمایاں رہیں ، مہمان ٹیم نے ہدف 18.2 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،ہیلے میتھیوز 34گیندوں پر 58سکوربناکر اور25رنزدیکر 3وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئرآف دی میچ قرارپائیں ۔دریں اثنا پاکستانی بولر فاطمہ ثنا ٹخنے میں تکلیف کے باعث میچ نہ کھیل سکیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں