پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع

پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ  ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک ) پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک عامر جان نے افتتاح کیا۔

ہائیر ایجوکیشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ ٹیبل ٹینس ٹیلنٹ ہنٹ لیگ میں ملک بھر سے پلیئرز شریک ہیں۔ اس موقع پر عامر جان نے کہاکہ لیگ کا مقصد قومی سطح پر نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا ہے ، پانچ روزہ قومی لیگ میں ہر صوبے سے دو دو ٹیمیں شریک ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں