ٹی20 کی مضبوط بیٹنگ لائن میں ویسٹ انڈیز پہلے نمبر پرـ:مائیکل وان

ٹی20 کی مضبوط بیٹنگ لائن میں  ویسٹ انڈیز پہلے نمبر پرـ:مائیکل وان

لندن (سپورٹس ڈیسک ) سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی مضبوط بیٹنگ لائنز کی فہرست جاری کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر مائیکل وان نے اپنی مضبوط بیٹنگ لائن کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کو پہلے ، آسٹریلیا کو دوسرے ، جنوبی افریقا کو تیسرے ، انگلینڈ کو چوتھے ، نیوزی لینڈ کو پانچویں، بھارت کو چھٹے جبکہ پاکستان کو ساتویں یعنی آخری نمبر پر رکھا۔ قبل ازیں مائیکل وان نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی ٹاپ فور ٹیموں کا ذکر کرتے ہوئے میزبان ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل کھیلنے کا مضبوط دعویدار قرار دیدیا تھا 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں