حسن علی کی سلیکشن پرشاہد آفریدی بھی حیران رہ گئے

حسن علی کی سلیکشن پرشاہد آفریدی بھی حیران رہ گئے

کراچی (سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سکواڈ میں فاسٹ بولر حسن علی کے انتخاب پر سوال اٹھادیا۔

نجی ٹی وی پر پر گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر نے بیک بالر کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے حسن علی کی حالیہ کارکردگی پر سوال اٹھایا، انہوں نے کہا کہ زمان خان اور محمد علی انکی جگہ بہتر آپشن تھے ۔سابق کپتان نے کہا کہ حسن علی کی سلیکشن سے حیران ہوں، مجھے سمجھ نہیں آیا کہ کس کارکردگی کی بنیاد پر نہیں سکواڈ کا حصہ بنایا گیا البتہ انکی جگہ اسامہ میر کو شامل کیا جاسکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسامہ میر نے مستقل مزاجی سے پرفارم نہیں کیا لیکن مجھے لگتا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کیلئے لیگ سپنر کو بٹھانے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، ہوسکتا ہے کہ افتخار احمد، آغا سلمان، صائم ایوب کے سپن آپشنز کو دیکھتے ہوئے انہیں ڈراپ کیا گیا ہو۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں