کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان

کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی  افریقہ کے شیڈول کا اعلان

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے رواں سال کے آخر میں دورہ جنوبی افریقہ کے پروگرام کا اعلان کردیا کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔

ڈربن، سنچورین اور جوہانسبرگ 10 سے 14 دسمبر تک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی میزبانی کرینگے ۔ ون ڈے میچز 17 سے 22 دسمبر تک پارل ، کیپ ٹاؤن اور جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25کے دو ٹیسٹ میچز سنچورین 26 تا 30 دسمبر اور کیپ ٹاؤ 3تا 7جنوری میں ہوں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں