آئی سی سی نے ٹی 20ورلڈکپ کے آفیشلز کا اعلان کاکردیا

آئی سی سی نے ٹی 20ورلڈکپ کے آفیشلز کا اعلان کاکردیا

دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دیا، پاکستان کے امپائرز احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض بھی آفیشلز میں شامل ہیں۔

آئی سی سی نے یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی20ورلڈ کپ کے ابتدائی راؤنڈ کیلئے 20 امپائرز اور 6 ریفریز پر مشتمل پینل کا اعلان کیا ہے ۔آفیشلز میں پاکستان کے 3 امپائرز شامل ہیں، احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض میچز سپر وائز کرینگے ، دیگر 17 امپائرز میں کمار دھرما سینا، کرس براؤن، مائیکل گف، کرس گیفنی، رچرڈ ایلنگورتھ، ایڈرین ہولڈسٹوک، رچرڈ کیٹل برو، جیارامن مدانا گوپال، نتن مینن، پاول رائفل، لینگٹون روزر، شاہد شوکت، روڈنی ٹکر، ایلکس وارف اور جوئل ولسن بھی شامل ہیں۔میچ ریفریز میں ڈیوڈ بون، جیف کرو، رنجن مدوگالے ، ایڈریو پائیکرافٹ، رچی رچرڈسن اور جواگال سری ناتھ شامل ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں