پی سی بی میں استعفے دیئے نہیں لئے جارہے : اندرونی کہانی

پی سی بی میں استعفے دیئے نہیں لئے جارہے : اندرونی کہانی

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) استعفے د یئے نہیں لیے جارہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹرز کے استعفوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی میں استعفے د یئے نہیں بلکہ لئے جارہے ہیں، نہ کوئی تنگ آ کر پوسٹ چھوڑ رہا ہے نہ کسی سے کوئی اختلاف ہے ۔بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ رائٹ مین فار دی رائٹ جاب کے فارمولے پر سختی سے عمل ہوگا، پی سی بی کو غیر سیاسی بنانا اولین ترجیح ہے ۔ تعلقات، گروپنگ یا سفارشات پر کوئی عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتا، چیئرمین محسن نقوی نے آغاز میں تمام عہدیداروں کو پیغام پہنچا دیا تھا۔واضح رہے کہ چیئرمین محسن نقوی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد 6 اعلیٰ عہدیداروں کے استعفے سامنے آ چکے ہیں اور ذرائع کا بتانا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید استعفے سامنے آنے کا امکان ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں