پاکستان وائٹ بال کرکٹ میں مضبوط قوت بنے گا: اے بی ڈی ویلیئرز

پاکستان وائٹ بال کرکٹ میں مضبوط  قوت بنے گا: اے بی ڈی ویلیئرز

جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے گیری کرسٹن کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طورپر تقرری کا خیرمقدم کیا ہے ۔

اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے 40 سالہ ڈی ویلیئرز نے ممکنہ تبدیلی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "میں صرف ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ ایک زیادہ روشن پاکستان دیکھنے کے لیے تیار رہیں۔ پاکستان وائٹ بال کرکٹ میں ایک مضبوط قوت کے طور پر ابھرے گا۔ مجھے امید ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ناک آٹ مرحلے میں دروازے کھٹکھٹائے گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں