آئیگا سویٹیک اور آرینا سبالینکا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

آئیگا سویٹیک اور آرینا سبالینکا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک ) پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک آئیگا سویٹیک اور بیلاروس کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ۔۔

میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں ۔پولینڈ کی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک آئیگا سویٹیک نے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میچ میں امریکی ٹینس سٹار میڈیسن کیزکو شکست دی جبکہ بیلاروس کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے قزاخستان کی ٹینس سٹار ایلینا رائباکینا کو ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں