خیبر پختونخوا خصوصی افراد گیمز اختتام پذیر

خیبر پختونخوا خصوصی  افراد گیمز اختتام پذیر

پشاور(سپورٹس ڈیسک ) پشاور میں جاری مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کیلئے منعقدہ سپورٹس فیسٹول پروقار تقریب میں اختتام پذیر ہوگئی ۔۔

حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں آخری روز پست قامت کھلاڑیوں کا کرکٹ فائنل میچ پشاور زلمی نے جیت لیا، فائنل میں کرک ٹایگرز کو 65 رنز سے شکست دی ۔ اسی طرح وہیل چیئر کرکٹ فائنل میں مردان نے پشاور کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی۔ خصوصی افراد گیمز میں صوبہ بھر سے چارسو سے زائد کھلاڑیوں نے 34 مختلف کیٹیگریز کے گیمز میں حصہ لیا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں