نیشنل چیلنج کپ فٹبال ، ماشا یونائیٹڈ نے پاکستان نیوی کو شکست دیدی

نیشنل چیلنج کپ فٹبال ، ماشا یونائیٹڈ  نے پاکستان نیوی کو شکست دیدی

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نے پاکستان نیوی کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا ۔

وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ دوسرا ہاف ختم ہونے سے چند منٹ قبل ماشا یونائیٹڈ نے گول کرکے مقابلہ 0-1 کر دیا ۔ پاکستان نیوی کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں