وزیراعلیٰ پنک گیمز کا دوسرا روز، اتھلیٹکس میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی فاتح

وزیراعلیٰ پنک گیمز کا دوسرا روز، اتھلیٹکس  میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی فاتح

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز2024کے مقابلے دوسرے روز بھی نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں جاری رہے ، اتھلیٹکس کے ایونٹ میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے میدان مار لیا ۔۔

آرچری کے انفرادی مقابلے یونیورسٹی آف لاہور کی سیما یعقوب ، ٹیم ایونٹ میں پنجاب یونیورسٹی نے میدان مار لیا، ہاکی کے پہلے میچ میں پنجاب یونیورسٹی نے گورنمنٹ کالج فارویمن یونیورسٹی لاہور کو 4-0سے ہرادیا، دوسرے میچ میں لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی نے کینئرڈ کالج کو 8-0سے شکست دے دی ، باسکٹ بال کے پہلے میچ میں لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی نے پنجاب یونیورسٹی ، دوسرے میچ میں یونیورسٹی آف سرگودھا نے نے یونیورسٹی آف سنٹرل ، تیسرے میچ میں گورنمنٹ کالج سیالکوٹ کو ایف سی کالج یونیورسٹی کے خلاف واک اوور دے کرفاتح قرار دے گیا جبکہ چوتھے میچ میں گورنمنٹ کالج فار وومن یونیورسٹی نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کو شکست دے دی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں