وزیر اعظم یوتھ ہنٹ پروگرام ،صوبائی ہینڈ بال لیگ میں متعدد میچز کا فیصلہ

وزیر اعظم یوتھ ہنٹ پروگرام ،صوبائی  ہینڈ بال لیگ میں متعدد میچز کا فیصلہ

پشاور(سپورٹس ڈیسک )ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے وزیر اعظم یوتھ پروگرام خیبر پختونخوا ہینڈ بال صوبائی لیگ میں پشاور مردان اور بنوں ریجن نے کامیابی حاصل کرلی۔۔

یونیورسٹی گراؤنڈ پر جاری صوبائی ہینڈ بال لیگ میں گزشتہ روزچار میچز کھیلے گئے پہلے میچ میں پشاور نے سوات ریجن کو 12 کے مقابلے 22 گول سے شکست دی، دوسرے میچ میں بنوں نے ہزرہ ریجن کو 16-11 سے ہرایا، اسی طرح مردان نے ہزارہ کو 8 کے مقابلے 26 گول سے شکست دیدی ، لیگ کے آخری میچ میں پشاور نے بنوں کر 14 کے مقابلے 34 گول سے ہراکر اپنی پوزیشن مستحکم کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں