پاکستانی خواتین کوشکست،پانچواں ٹی 20اورسیریزویسٹ انڈیز کے نام

پاکستانی خواتین کوشکست،پانچواں ٹی  20اورسیریزویسٹ انڈیز کے نام

کراچی (سپورٹس ڈیسک )پانچویں اورآخری ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کی خواتین نے پاکستان کوشکست دیکر میچ اورسیریز 4-0سے جیت لی ۔

 ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کرپاکستان کوبیٹنگ کی دعوت دی اورقومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 134رنزبنائے ، سدر اامین 52 گیندوں پر48رنزبناکر نمایاں رہیں، جواب میں مہمان ٹیم نے مطلوبہ ہدف18.2اوورزمیں پورا کرلیا، ہیلے میتھیوزنے 59گیندوں پر78رنز بنائے اور پلیئر آف  دی میچ قرارپائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں