3 سٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

3 سٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

لاہور(سپورٹس ڈیسک )چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کراچی، لاہور اور راولپنڈی سٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں نقوی نے تینوں سٹیدیمزکی اَپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹس کے انعقاد میں ایک سال سے کم وقت رہ گیا ہے ، کام میں پہلے ہی تاخیر ہوچکی ہے ۔اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ سٹیڈیمز کے انکلوژرز میں نشستیں لگائی جائیں گی اور شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے ہر نشست کا نمبر ہوگا، قذافی سٹیڈیم کے مین گیٹ کے دو اطراف انکلوژرز میں نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ سٹیڈیمز میں اسکور بورڈ اور لائیو سٹریم کیلئے اسکرین بھی تبدیل کی جائے گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں