سب کی نظریں ہم پر ہیں، قوم کو مایوس نہیں کر ینگے :عماد وسیم

سب کی نظریں ہم پر ہیں، قوم کو مایوس نہیں کر ینگے :عماد وسیم

لاہور (سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ ہمارے دلوں میں کچھ نہیں ،بابر،عامراورمیں تینوں دوست ہیں ۔۔

پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے ،بابراعظم ٹیم کو ورلڈکپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سب کی نظریں ہم پر ہیں، ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے ،پرفارمنس ہمیشہ جواب دیتی ہے ،منہ سے نہیں بیٹ بال سے جواب دیناچاہئے ،دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے پریکٹس اور میڈیا سیشن کے دوران آل رانڈر کا کہنا تھا کہ میری ٹی 20 میں واپسی اس لیے ہوئی ہے کہ پاکستان کے لیے بہترکریں، اس موقع پر فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ مکمل فٹ ہوں،کوشش ہے ورلڈ کپ میں ٹیم کو جتواؤں، عامر کی واپسی سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوا، چھکوں کی پریکٹس کرتا رہتاہوں تاکہ ٹیم کو ضرورت پڑنے پر بڑی ہٹ بھی لگا سکوں۔ آل راؤنڈر سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ میری تیاری بہت اچھی ہے ، فارم کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا، ورلڈکپ کے لیے منتخب کرنا سلیکٹرز کاکام ہے ، ابھی فوکس سیریز پر ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں