اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابراعظم اورمحمد رضوان نہیں صائم ایوب ہے :شاہد آفریدی

 اوپننگ جوڑی کا مسئلہ  بابراعظم اورمحمد رضوان نہیں  صائم ایوب ہے :شاہد آفریدی

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستانی ٹیم کی ابتدائی جوڑی کے بارے میں اپنی رائے کا اظہارکرتے ہوئے ۔۔۔

کہاکہ اگر صائم ایوب پاکستان کے لیے اننگز کا آغاز کرنا چاہتے ہیں تو انہیں بلے سے زیادہ مستقل مزاجی کی ضرورت ہے ۔ صائم کا مسئلہ ہے بابر اور رضوان کا نہیں۔صائم کو کئی مواقع دیئے گئے لیکن وہ ڈیلیور کرنے میں ناکام رہے ۔ بہت سے لوگ اس کے ٹیلنٹ کے مداح ہیں لیکن ہمیں صائم سے رنز کی ضرورت ہے کیونکہ اوپننگ سٹینڈ کھیل کا ایک اہم حصہ ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں