دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ، قومی ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع

دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ، قومی ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع

لاہور(سپورٹس ڈیسک )دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قذافی سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع ہوگیا۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کیمپ کے ابتدائی سیشن میں شریک نہیں ہوسکے۔۔

شاہین آج ٹریننگ میں شامل ہوں گے ۔اسی طرح لیگ سپنر شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ میں ہی سکواڈ کا حصہ بنیں گے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بیٹنگ اور فیلڈنگ ڈرلز کرنے میں مصروف رہے ۔پریکٹس سیشن میں بلے بازوں کیلئے بالنگ مشین بھی رکھی گئی ہیں جبکہ پلئیرز کی فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے ساتھ نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس جاری ہے ۔سیشن کے اختتام پر کرکٹرز میڈیا ڈے میں شرکت کریں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں