اذلان شاہ ہاکی:پاکستان کافاتحانہ آغاز، ملائیشیا کو 4-5 سے شکست

اذلان شاہ ہاکی:پاکستان کافاتحانہ آغاز، ملائیشیا کو 4-5 سے شکست

ایپوہ (سپورٹس ڈیسک)سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا کو 4-5 سے ہرادیا۔

ملائیشین شہر ایپوہ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستانی ٹیم تین کوارٹرز تک 2-3 کے خسارے میں تھی۔آخری کوارٹر میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے عمدہ کھیل پیش کیا اور تین گول سکور کرد یئے ۔پاکستان کے ڈریگ فلکر سفیان خان ایونٹ کے پہلے روز ہیٹ ٹرک سکور کرنے میں کامیاب رہے جبکہ زکریا حیات اور ابوبکر محمود نے ایک، ایک گول سکور کیا۔پاکستانی ٹیم کوریا کے خلاف آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر سوا 3 بجے دوپہر پول میچ کھیلے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں