دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے کوچنگ سٹاف کا اعلان کردیاگیا

دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے کوچنگ سٹاف کا اعلان کردیاگیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے کوچنگ سٹاف کا اعلان کردیا۔ سابق فاسٹ بالر اظہر محمود کو سیریز کیلئے ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے ۔۔

 گیری کرسٹن اور جیسن گلسپی کی آمد کے بعد وہ اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ درایاں نبھائیں گے ۔ سپورٹ سٹاف میں گیری کرسٹن کی ٹیم میں شمولیت کے بعد وہاب ریاض (سینئر ٹیم منیجر)، منصور رانا (ٹیم منیجر)، اظہر محمود (آئرلینڈ کے لیے ہیڈ کوچ اور انگلینڈ کیلئے اسسٹنٹ کوچ)، محمد یوسف (بیٹنگ کوچ)، آفتاب خان (فیلڈنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ارتضیٰ کومیل (چیف سکیورٹی آفیسر)، محمد عمران (مساجر)، محمد خرم سورور (ٹیم ڈاکٹر)، طلحہ بٹ (تجزیہ کار)، رضا کچلو (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر)، اور ڈریکس سائمن (سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ) ہوں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں