بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، والی بال ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار

بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، والی بال ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) بھارت کی والی بال ٹیم نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی، دورے پر آنے والے اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کے باوجود بھارتی حکومت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۔۔

ٹیم کو این او سی جاری نہیں کیا ۔تفصیلات کے مطابق 11مئی کو اسلام آباد میں شروع ہونے والی سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں بھارت کو بھی مدعو کیا گیا تھا لیکن بھارت نے روایتی حیلے بہانے کر کے ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی ۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چودھر محمد یعقوب نے جناح سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسچیمپئنشپ کیلئے ہم نے بھارت کو شرکت کی باضابطہ طور پر دعوت دی تھی جس پر بھارت نے ابتدائی طور پر اپنی انٹری بھی بھیج دی تھی لیکن بعد ازاں معلوم ہوا کہ بھارتی حکومت نے الیکشن کا بہانہ بنا کر اپنی والی بال ٹیم کو پاکستان آنے کا این او سی نہیں دیا۔ ہم نے بھارتی والی بال کی ٹیم کو تمام اخراجات کی بھی پیش کش کی اور کہا کہ اگر وہ واہگہ بارڈر تک آ جائیں تو واپسی تک ان کے تمام تر اخراجات ہم اٹھائیں گے تاہم انہوں نے یہ پیشکش ٹھکرا دی جس پر ہمیں بہت مایوسی ہوئی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں