ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کرکٹر کیلئے 1-1 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

ٹی 20   ورلڈ کپ  جیتنے  پر  ہر  کرکٹر  کیلئے  1-1  لاکھ  ڈالر  انعام  کا  اعلان

لاہور (سپورٹس رپورٹر )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نے قومی ٹیم کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتنے پر ہر ٹیم پلیئر کو ایک ایک لاکھ ڈالرزکا انعام دینے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ۔۔۔

پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں، امید ہے کہ آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے ، کسی دباؤکے بغیر کھیلیں، بھرپور مقابلہ کریں ،میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں، انشاللہ فتح قدم چومے گی، تمام کھلاڑی متحد اور اکٹھے ہیں۔ محسن نقوی گزشتہ روز قومی کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کے لئے قذافی سٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی۔ اس دوران محسن نقوی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کے لئے ایک ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہاکہ میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چا ہئے ، جیت آپ کے لئے اور ہار میرے لئے ہو گی، کسی کی پرواہ نہ کریں، صرف پاکستان کے لئے کھیلیں،میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں ۔ محسن نقوی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں بھرپور پرفارمنس دیں گے ، قوم کو آپ سے بہت سی توقعات ہیں، آپ نے پورا اترنا ہے ۔ محسن نقوی نے محمد رضوان کو ٹی ٹونٹی میچوں میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے پر اور نسیم شاہ کو ٹی ٹونٹی میچوں میں 100 وکٹیں لینے پر خصوصی گرین شرٹس دیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں