100 فیصد فٹ ہوں، ٹی 20ورلڈ کپ جیتناہدف:اعظم خان

100 فیصد فٹ ہوں، ٹی 20ورلڈ کپ جیتناہدف:اعظم خان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم نے کہا ہے کہ وہ اب 100 فیصد فٹ ہوچکے ہیں، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتنا ان کا ہدف ہے ،جیسی ہماری ٹیم ہے ورلڈ کپ نہ جیتنے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میں پاکستان ٹیم نے کافی اچھا کیا اس فارمیٹ میں دو سال کیلئے قومی ٹیم نمبر 1 پر رہی ہے ، مجھے لگتا ہے قومی ٹیم میں دنیا کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل لیول پر بیٹنگ آڈر میں آگے پیچھے ہونا پڑتا ہے ، فٹنس پر دو ہفتے بھرپورکام کیا، اب میں 100فیصد فٹ ہوچکا ہوں، فزیو نے فٹنس میں کافی مدد فراہم کی۔ ورلڈکپ ہی میرا ہدف ہے ، آئیرلینڈ ٹور پر اپنا بیسٹ دینے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے میچ کافی بڑا ہوتا ہے ،جو بھی پرفارم کرتا ہے وہ ہیرو بنتا ہے ، بھارت کے خلاف میچ ورلڈ وار نہیں ہے ہم نارمل گیم سمجھ کر کھیلیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں