ویمنز ٹی 20ورلڈکپ ،6اکتوبر کو پاکستان‘ بھار ت آمنے سامنے

ویمنز ٹی 20ورلڈکپ ،6اکتوبر کو پاکستان‘ بھار ت آمنے سامنے

دبئی (سپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اکتوبر میں بنگلہ دیش میں ہونے والے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے نویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔

شیڈول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر ون میں شامل ہے ۔گروپ بی میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور کوالیفائر ٹو شامل ہیں۔ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا آغاز 3 اکتوبر سے ڈھاکہ میں ہوگاجبکہ ایونٹ کا فائنل 20اکتوبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم 6 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کھیلے گی، پاکستان ٹیم 8اکتوبر کو آسٹریلیا، 11 اکتوبر کو کوالیفائر ون اور 13اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں