کوئی ٹیم ٹارگٹ نہیں،ٹی 20ورلڈ کپ جیتنا ہدف ہے :افتخار احمد

کوئی ٹیم ٹارگٹ نہیں،ٹی 20ورلڈ  کپ جیتنا ہدف ہے :افتخار احمد

لاہور (سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمدکا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم ایسی ہے جو ورلڈ کپ جیت سکتی ہے ، ہمارا ٹارگٹ نہ بھارت ہے اور نہ ہی کینیڈا، ہمارا ٹارگٹ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنا ہے ۔

قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک میچ میں کچھ نہیں ہوا تو کہا گیا چھکے نہیں مار رہا، مینجمنٹ جو کہے ہمیں ویسے کھیلنا اور ان کے پلان کے مطابق کھیلنا ہے ، بابراعظم دنیا کا بہترین بلے باز ہے ، وہ رول کے مطابق بیٹنگ کرتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں