کوشش ہے ٹی 20ورلڈ کپ کے میچز میں ٹیم کو فتح دلواؤں:نسیم شاہ

کوشش ہے ٹی 20ورلڈ کپ کے  میچز میں ٹیم کو فتح دلواؤں:نسیم شاہ

لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ہمارا اصل ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے ۔

 قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش ہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز میں ٹیم کو فتح دلواؤں، محمد عامرکے پاس تجربہ ہے ، وہ لیگز کھیلتے ہیں، تجربہ بہت کام آتا ہے ، عامر کی واپسی سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوا۔ ان کا مکہنا تھا کہ مکمل فٹ ہوں، چھکوں کی پریکٹس کرتا رہتا ہوں تاکہ ٹیم کو ضرورت پڑنے پر بڑی ہٹ بھی لگا سکوں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں