اذلان شاہ ہاکی :پاکستان کی دوسری فتح ،جنوبی کوریا کو4-0سے مات

اذلان شاہ ہاکی :پاکستان کی دوسری فتح ،جنوبی کوریا کو4-0سے مات

ایپو (سپورٹس ڈیسک )پاکستان نے سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی کپ میں لگاتار دوسری فتح حاصل کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو 0-4 سے شکست دے دی۔

ملائیشیا کے شہر ایپو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کوریا کو آؤٹ کلا س کردیا ۔پاکستان نے میچ کے پہلے ہاف میں تین اور دوسرے ہاف میں ایک گول کیا۔پاکستان کی جانب سے حنان شاہد، ارشد لیاقت، سفیان خان اورغضنفر علی نے گول کئے ۔پاکستان نے ایونٹ میں اپنے افتتاحی میچ میں ملائیشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-5 سے مات دی تھی اوراب جنوبی کوریا کو چار صفر سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی.واضح رہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم کا عالمی رینکنگ میں 15واں اور کوریا کا 11واں نمبر ہے ۔ قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ 7 مئی کو جاپان ،چوتھا میچ 8 مئی کو کینیڈا اور پانچواں میچ 10 مئی کو نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیلے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں