قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی

قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی

لندن(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی، دورے میں 3 ٹی 20 اور 3ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے ۔

 پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا لندن ہیتھرو ایئرپورٹ آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کیلئے ہمیں اپنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم پر فخر ہے ،ہائی کمشنر نے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کیلئے دورہ برطانیہ میں بہترین کارکردگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں