نیشنل چیلنج فٹبال کپ‘آرمی، ایچ ای سی نیوی‘ کے آر ایل کی کوارٹر فائنل میں رسائی

نیشنل چیلنج فٹبال کپ‘آرمی، ایچ ای سی نیوی‘ کے آر ایل کی کوارٹر فائنل میں رسائی

اسلام آباد (اے پی پی)نیشنل چیلنج فٹبال کپ میں گروپ اے سے پاکستان آرمی ، ایچ ای سی اور کے آر ایل اور گروپ بی سے پاک بحریہ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔

نیشنل چیلنج کپ میں گزشتہ روز پہلے میچ میں پاک فوج نے انیس کے دو اور حسن کے ایک گول کی بدولت نمسو کو 3-0سے شکست دی ۔ دوسرے میچ میں پاک بحریہ نے ایس اے فارمز کو3-0سے ہرادیا،نعمان، فرحان اﷲ اور نوید نے ایک ایک گول کیا۔ تیسرے میچ میں ایچ ای سی نے پی اے سی اے کو1-0سے مات دی ،میچ کا واحد گول حلیم نے کیا۔ چوتھے میچ میں کے آر ایل نے ماشا یونائیٹڈ کو4-0سے شکست دی،شاہ زیب، نجیب اﷲ، وحید اور علی آغا نے ایک ایک گول کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں