مانچسٹر سٹی نے وولورہمپٹن وانڈررزپردھاوابول دیا

 مانچسٹر سٹی نے وولورہمپٹن وانڈررزپردھاوابول دیا

لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلش فٹبال پریمیئر لیگ کے 36ویں میچ ویک میں مانچسٹر سٹی نے وولورہمپٹن وانڈررز کو ایک کے مقابلے میں 5گول سے شکست دے دی ،مانچسٹر سٹی کے فارورڈ ناوریجن فٹبالر ایرلنگ ہالینڈ 4گول کرکے میچ کے ہیرو قرارپائے ۔

لیورپول نے ٹوٹنہم کو 4-2،چیلسی نے ویسٹ ہام یونائیٹڈ کو 5-0،برائٹون اینڈ ہوو البائن نے آسٹن ولا کو 1-0،نوٹنگھم فاریسٹ نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کو 3-1،نیوکیسل یونائیٹڈ نے برنلے کو 4-1،آرسنل نے بورنے ماؤتھ کو 3-0سے پچھاڑ دیا۔لیوٹن اور ایورٹن کا میچ 1-1جبکہ فلہم اور برینٹ فورڈ کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔پوائنٹس ٹیبل پر آرسنل36میچ کھیل کر 83پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے جبکہ مانچسٹر سٹی 35میچز میں 82پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پرہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں