دوسرا ٹی 20،بنگلہ دیش کا زمبابوے پر 6وکٹوں سے غلبہ

 دوسرا ٹی 20،بنگلہ دیش کا زمبابوے پر 6وکٹوں سے غلبہ

چاٹوگرام(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش نے زمبابوے کیخلاف ٹی 20ہوم سیریز کے دوسرے میچ میں 6وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز میں اپنی برتری 2-0کرلی ۔

زمبابوے نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں پر 138رنز بنائے ،جوہاناتھن کیمبل 45رنزبناکر ٹاپ سکورررہے جبکہ برائن بینیٹ 44رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ،جوائے لارڈزگمبی 17اورکریگ اروائن 13رنز کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر تک نہ پہنچ سکا۔بنگلہ دیش نے 19ویں اوورکی تیسری گیند پر 4وکٹیں گنوا کر 142رنز بناکر فتح اپنے نام کرلی ۔توحید ہردوئی 25گیندوں پر37رنز کی اننگز کھیل مردمیدان بن گئے ،محمود اللہ کے 26ناقابل شکست رنز اور لیٹن داس کی 23رنز کی اننگزبھی قابل ذکر رہی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں