سچن ٹنڈولکر کی سکیورٹی پر مامور اہلکار کی خودکشی

سچن ٹنڈولکر کی سکیورٹی پر  مامور اہلکار کی خودکشی

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارت کے سابق بیٹر سچن ٹنڈولکر کی سکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس کے 39سالہ اہلکار پرکاش نے اپنے گھر میں مبینہ طور پر خود کی گردن میں گولی ماری۔ اہلکار چھٹیوں پر گیا ہوا تھا۔ اہلکار سچن ٹنڈولکر کی وی وی آئی پی سکیورٹی کا حصہ تھا۔

 اس نے پسماندگان میں بوڑھے والدین، بیوی اور دو چھوٹے بچے چھوڑے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں