جناح سٹیڈیم میں نصب نئی لائٹس غیر معیاری قرار : فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میچ پر سوالیہ نشان اٹھ گیا

جناح  سٹیڈیم  میں  نصب  نئی  لائٹس  غیر  معیاری  قرار  :  فیفا  ورلڈکپ  کوالیفائر  میچ  پر  سوالیہ  نشان  اٹھ  گیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر )اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے انعقاد پر سوالیہ نشان اٹھ گیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)نے جناح سٹیڈیم میں نصب نئی لائٹس کو غیر معیاری قرار دے دیا۔پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے پی ایس بی کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے ۔پی ایف ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جناح سٹیڈیم میں لگائی جانے والی نئی لائٹس بھی فیفا اور اے ایف سی کے معیار کی نہیں، گول پوسٹس کی دونوں جانب بھی روشنی ناکافی ہے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ پی ایف ایف نے 3مئی اور 18مئی کو گراؤنڈ کا جائزہ لیا تھا، پہلی جائزہ رپورٹ کے بعد پی ایس بی کو آگاہ کیا گیا تھا۔پی ایف ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اطلاع دینے کے باوجود بھی نشاندہی کیے جانے والے مسائل کا حل نہیں نکالا گیا، اگر لائٹ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو میچ کا انعقاد مشکل ہوجائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں