تیسراٹی 20:پاکستان اورانگلینڈآج آمنے سامنے

 تیسراٹی 20:پاکستان اورانگلینڈآج آمنے سامنے

کارڈف (سپورٹس ڈیسک )پاک انگلینڈتیسراٹی 20میچ آج کھیلاجائیگا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔۔

تیسرے میچ کیلئے گزشتہ روز قومی ٹیم نے بھرپورتیاریاں کیں ،کارڈف کے صوفیا گارڈنز کرکٹ گراؤنڈ میں ٹیم پاکستان کے کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے ساتھ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔قومی کھلاڑیوں نے نیٹ پر سارھے 3 گھنٹے تک کھیل کے تینوں شعبوں پر بھرپور انداز میں روز دیا۔آج کارڈف میں دن بھر بارش کی پیشگوئی ہے ، لیکن شام کے وقت میچ سے 2 گھنٹے قبل موسم صاف ہوجائے گا۔ذرائع کے مطابق تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم ایک سے دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی، لیکن اس کا فیصلہ ٹاس سے پہلے پچ اور کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے کیا جائیگا۔ انگلش کپتان جوز بٹلر بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں