پی سی بی ویمنز یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے شروع

پی سی بی ویمنز یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے شروع

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پہلا پی سی بی ویمنز یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 2024آج سے لاہور، راولپنڈی، کراچی اور ملتان میں شروع ہوگا۔ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے اس ٹورنامنٹ میں مختلف یونیورسٹیز کی 14ٹیمیں حصہ لیں گی ۔۔

جن میں کراچی زون اور لاہور زون کی چار ٹیمیں جبکہ ملتان زون اور راولپنڈی زون کی تین تین ٹیمیں ہوں گی۔ لیگ مرحلے کے اختتام پر ہر زون کی سرفہرست ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے ۔ ہر زون کا فائنل 3جون کو کھیلا جائے گا۔ 25سال یا اس سے کم عمر کی طالبات ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی اہل ہوں گی جس سے پی سی بی کو خواتین کی کرکٹ میں نوجوان ٹیلنٹ کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی۔ ہر ٹیم 15کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ ٹورنامنٹ کے دوران 210 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں