اروشی روٹیلا کے بعد سونم باجوہ بھی نسیم شاہ کی مداح ہوگئیں

اروشی روٹیلا کے بعد سونم باجوہ بھی نسیم شاہ کی مداح ہوگئیں

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی پنجابی فلموں کی اداکارہ سونم باجوہ بھی قومی ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کی دریا دلی کی مداح ہوگئیں۔

 ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست کے بعد بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے نسیم شاہ کی ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں شیئر کرکے پاکستانی مداحوں اور میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔ شیئر کی گئی ویڈیو چند روز قبل وائرل ہوئی تھی جس میں کپتان بابر اعظم اپنے ننھے مداح کو آٹوگراف دینے سے منع کرتے ہوئے لفٹ میں سوار ہوکر وہاں سے چلے گئے تھے ۔بابر اعظم کے جانے پر مداح رونے لگا تھا، بچے کو روتا ہوا دیکھ کر نسیم شاہ پریشان ہوگئے تھے اور پھر اُنہوں نے بچے کو اپنے نام کا آٹوگراف دیا تھا اور سیلفی بھی بنوائی تھی۔نسیم شاہ نے بچے کا دل خوش کرنے کے لیے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اُنہیں بابر اعظم کا آٹو گراف بھی دے سکتے ہیں۔سونم باجوہ نے نسیم شاہ کی نرم مزاجی اور دریا دلی کو سراہاتے ہوئے ویڈیو اپنی انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کی تھی اور ساتھ ہی فاسٹ بولر کے اس عمل کو ’کیوٹ‘ قرار دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں