مکی آرتھر اور بابر اعظم نے کھلاڑیوں کی فٹنس کو ترجیح نہیں دی:محمد حفیظ کا دعویٰ

مکی آرتھر اور بابر اعظم نے کھلاڑیوں کی فٹنس کو ترجیح نہیں دی:محمد حفیظ کا دعویٰ

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے مکی آرتھر اور گرانٹ بریڈ برن کی قیادت میں سابقہ زیر قیادت موجودہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی فٹنس لیول کے بارے میں سنگین انکشافات کیے ہیں۔۔۔

مائیکل وان اور ایڈم گلکرسٹ کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے ڈائریکٹر کرکٹ کی حیثیت سے ٹیم کے فٹنس لیول کے بارے میں اپنے خدشات اور مشاہدات کا اظہار کیا۔سابق ٹیم ڈائریکٹر نے نشاندہی کی کہ سابقہ انتظامیہ، بشمول مکی آرتھر، سابق کوچ گرانٹ بریڈ برن اور موجودہ کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں کی فٹنس کو ترجیح نہیں دی جس سے بالآخر آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کے دوران ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں