برائن لارا کی افغان ٹیم سے متعلق پیشگوئی سچ ثابت

برائن لارا کی افغان ٹیم سے متعلق پیشگوئی سچ ثابت

گیانا(سپورٹس ڈیسک ) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے آغاز سے قبل سابق ویسٹ انڈین لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کی افغانستان سے متعلق کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی۔۔

رلڈکپ کے آغاز سے قبل سابق کرکٹرز کی جانب سے ایونٹ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کی تھی۔زیادہ تر سابق کرکٹرز نے بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے نام لیے تھے تاہم سابق ویسٹ انڈین کرکٹر برائن لارا واحد کرکٹر تھے جنہوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے افغانستان ٹیم کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیش گوئی کی تھی۔یہی وجہ ہے کہ سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا کہ 'یہ ناقابل یقین ہے ، برائن لارا واحد انسان تھے جنہوں نے ہماری سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی کی تھی اور ہم نے انہیں درست ثابت کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں